دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نواز شریف کافوج اور متعلقہ ایجنسیوں سے ملاقات نہ کرنے کی پابندی کا فیصلہ، مقتدر حلقوں ،حکومت کی مشکلات میں اضافہ
No image اسلام آباد ( کشیر ویب رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس سے اپنے خطاب کی طرح اپنی پارٹی کے افرادپر فوج اور متعلقہ ایجنسیوں سے ملاقات نہ کرنے کی پابندی عائید کرتے ہوئے مقتدر حکام اور حکومت کے لئے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔نواز شریف کی طرف سے عوامی پارلیمنٹ کی آئین کے مطابق مکمل بالادستی کے لئے ایک چیلنج کی طرح کی تقریر سے ملکی حاکمیت کی قوتوں کو سیاسی طور پر نقصان سے دوچار کیا گیا ۔ نواز شریف کی طرف سے اپنی جماعت کے افراد پر فوج اور متعلقہ ایجنسیوں سے ملاقات نہ کرنے کی پابندی عائید کرنے سے ملک میں شفاف انتخابات اور عوامی پارلیمنٹ کی حقیقی بالا دستی کے بیانیہ کو تقویت حاصل ہوئی ہے۔ نواز شریف نے اپنے ٹوئٹ بیان میں کہا تھا کہ
''حالیہ واقعات سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ کس طرح بعض ملاقاتیں سات پردوں میں چھپی رہتی اور کس طرح بعض کی تشہیر کرکے مرضی کے معنی پہنائے جاتے ہیں۔یہ کھیل اب بند ہوجانا چاہئے۔ آج میں اپنی جماعت کو ہدایات جاری کررہا ہوں کہ آئین پاکستان کے تقاضوں اور خودمسلح افواج کواپنے حلف کی پاسداری یاد کرانے کیلئے آئندہ ہماری جماعت کا کوئی رکن،انفرادی،جماعتی یا ذاتی سطح پر عسکری اور متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا۔قومی دفاع اور آئینی تقاضوں کیلئے ضروری ہوا تو جماعتی قیادت کی منظوری کیساتھ ایسی ہر ملاقات اعلانیہ ہوگی اور اسے خفیہ نہیں رکھا جائے گا۔''
واپس کریں