دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نیلم ویلی میں اربوں کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں،نیلم کے عوام میرے دل کے قریب ہیں، وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان
No image نیلم۔وزیرا عظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان نے لائن آف کنٹرول پر جارحیت نہ روکی تو اس کے ہولناک نتائج ہو سکتے ہیں۔ نیلم ویلی غیور عوام نے لائن آف کنٹرول پر 2500سے زائد شہدا کے جنازے اٹھائے ، ہزاروں زخمی ہوئے مگر ان کے حوصلے ہندوستان پست نہیں کر سکا۔ ان پر اگر جارحیت مسلط کی گئی تو لائن آف کنٹرول پر بسنے والے 6لاکھ لوگ دفاع وطن کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ عملی جہاد میں حصہ لیں گے۔ آزادکشمیر حکومت نے چار سالوں میں عوام کی خدمت کی ۔کیل میں آٹ کا ریٹ پوچھ لیں اور اسلام آباد میں فرق پتا چل جائے گا ۔ جو اختیار ،جو وسائل ہمارے پاس ہیں آزادکشمیر کے عوام کی امانت اور ان کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوں گے۔ اگر تعمیر و ترقی کے سلسلہ کو جاری رکھنا ہے تو آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کو دوبارہ لانا ہوگا۔ پاکستان میں تبدیلی کے جو خواب دکھائے گئے تھے ان کا پتہ کریں آج کل ان کا کیا حا ل ہے۔ مسلم لیگ ن نے محنت سے فصل تیار کی اب کسی اور کے حوالہ نہیں کریں گے ۔ نیلم ویلی کا بچپن میں پیدل دورہ کیا تھا۔ نیلم ویلی کوئی بیت المال نہیں کہ یہاں کے وسائل جسے دل کرے لوٹے ہم اس کی حفاظت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیرا عظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے جورا کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم آزادجموںوکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے اس موقع پر جوراکوسب ڈویژن کادرجہ دینے کااعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے نیلم میں اربوں کے ترقیاتی منصوبہ جات شروع کئے جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔تعمیروترقی کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے مسلم لیگ ن پراعتمادرکھیں انشااللہ اس سے بھی بہتر رفتار میں ترقیاتی کام کریں گے ۔نیلم کے غیور عوام نے ہمیشہ بھارتی جارحیت کادلیری کے ساتھ مقابلہ کیاہے خراج تحسین پیش کرتاہوں۔وادی نیلم کے عوام کشمیر کی آزادی تک کسی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹیں گئے ۔وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہاکہ نیلم کے عوام میرے دل کے قریب ہیں۔ میرابچپن میں والد کیساتھ یہاں آنا جانا لگارہتاتھا بعدازاں مجاہد اول کیساتھ وادی نیلم کے چپے چپے پر آیاہوں ۔ جوعزت وادی نیلم نے عوام نے ہمیشہ سے باالخصوص اس دورے پر دی ہے شکر گزار ہوں ۔انہوں نے کہاکہ وادی نیلم کے عوام ماضی میں بھی انڈین فائرنگ سے متاثر رہے ہیں۔ وادی نیلم کے بہادر عوام نے اپنی افواج کیساتھ ملکر بھارت کاڈٹ کر مقابلہ کیا۔وادی نیلم کے عوام بہادر، نڈر اورمہمان نواز ہیں ۔ وادی نیلم کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے ہماری حکومت نے دیگر اضلاع سے زیادہ وسائل فراہم کیے ۔شاہ غلام قادر نے نیلم کے عوام کی بھرپور خدمت کی۔۔ ترقی کے اس عمل کوجاری وساری رکھنے کے لیے نیلم کے عوام سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی جماعت مسلم لیگ ن کاساتھ دیں انشااللہ یہ تعمیروترقی کاکام مزید تیزی کیساتھ جاری وساری رہے گا۔میں اور شاہ غلام قادر آپ کے خادم ہیں ۔
جلسہ سے سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رب العزت کالاکھ لاکھ شکرگزار ہوں کہ ختم نبوت کابل پاس کرنے کی توفیق حاصل ہوئی،میاں محمد نوازشریف نے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ کو دوگناکرکے ترقی کے مواقعے میسر کیئے ، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کاشکرگزار ہوں کہ انہوں نے لائن آف کنٹرول پر واقع وادی نیلم کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔چوہدری عبدالرشید مرحوم کی کمی کومحسوس کررہے ہیں۔سپیکر اسمبلی نے کہاکہ اہل جورا کی جانب سے پیش کردہ سپاسنامہ کی مکمل تائید کرتاہوں ۔
جلسہ سے وزیرجنگلات سردار میر اکبر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعمیروترقی کے جوکام سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے کرائے ہیں وہ سابق حکمرانوں نے 70 سال میں نہیں کراسکے ۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے تعاون اور سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادرکی ذاتی دلچسپی سے نیلم میں ریکارڈ ترقیاتی اربوں روپے کے منصوبہ جات جاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر کی شفافیت کی وجہ سے پبلک سروس کمیشن اور میرٹ بحالی کے ذریعے غریب نوجوانوں کو میرٹ پر روزگارفراہم کیا جوپہلے کسی کو توفیق نہیں ہوئی ۔ تیرہویں ترمیم کے ذریعے آزادحکومت کو بااختیار اور خود کفیل بنایاگیاہے ۔
وزیراعظم کاجوراپہنچنے پر عوام علاقہ نے پرجوش استقبال کیا۔اوراستقبالیہ نعروں سے جورا کی فضا گونج اٹھی ۔ کارکنوں نے اپنے محبوب قائدین پر گلپاشی بھی کی۔ جلسہ میں عوام الناس کاہجوم امڈ آیا ۔بچے ، بوڑھے ، جوان سب وزیراعظم کی جھلک دیکھنے کو بے تاب تھے ۔ جلسہ کے اختتام پر وزیراعظم آزادکشمیر نے جلسہ میں میاں محمد نوازشریف، پاکستان ، کشمیر اور افواج پاکستان کے حق میں عوام کیساتھ ملکر نعرے لگائے جن کاعوام الناس نے پرجوش طریقے سے جواب دیا۔ جلسے کے انتظامات چوہدری مبشر سراج، واصف رشید،رانا نصیر نے کارکنان مسلم لیگ ن کے ہمراہ کئے تھے۔وزیر اعظم نے اپنے دورے کے آخری روز جاگراں ہائیڈل پاو ر فیز2-کا دورہ بھی کیااور اس موقع پر بریفنگ لی۔ انہوں نے یونین کونسل باڑیاں میں کارکنان اور عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں اور مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔
واپس کریں