دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لیڈز برطانیہ میں پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار
No image لیڈز۔ برطانیہ کے لیڈز علاقے میں ایک 37 سالہ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ساجد پرویز نامی پاکستان نژاد ٹیکسی ڈرائیور پر الزام ہے کہ اس نے اپنی اہلیہ عابدہ کریم کو قتل کیا ہے۔عابدہ کریم کی لاش اس کے گھر واقع ویسٹ یارکشائر کے شہر لیڈز میں ہیوہنگھم ٹیریس ، ہیری ہیلس سے برآمد ہوئی تھی۔پولیس کی فرانزک ٹیم مسلسل گھر سے شواہد اکٹھے کرنے کے کام میں مصروف ہے۔عابدہ کریم کی پڑوسیوں کے مطابق وہ ایک نیک سلوک کرنے والی ماں تھی اور مہربان خاتون تھی، اس سے کسی کو کبھی کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔مقتولہ عابدہ کریم گزشتہ ہفتے ہی اپنے والد کی تدفین کے بعد واپس آئی تھی۔
واپس کریں