دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارتی وزیر اعظم مودی نے سادھوئوں کے انداز کی داڑھی رکھ لی، کام '' کالی ماتا'' والے اور دکھاوا سادھو کا
No image نئی دہلی ( کشیر ویب رپورٹ) ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل تقریر کرتے ہوئے ہندوستان کی تعریفیں کیں اور دعوی کیا کہ ہندوستان کبھی عالمی دنیا کے لئے مسائل کا سبب نہیں رہا۔ہندوستانی وزیر اعظم نے صاف طور پر سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کی بات نہیں کی تاہم سلامتی کونسل میں ویٹو کے حق والی مستقل رکنیت کی خواہش ان کے جملوں سے چھلک رہی تھی۔
لوگ ہندوستانی وزیر اعظم کی تقریر میں یہ دیکھتے ہوئے حیران ہوئے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی داڑھی بڑھا دی ہے ۔ اس موقع پر ان میں یہ تبدیلی دیکھنے میں آئی کہ انہوں نے اپنی سفید گول داڑھی بڑھاتے ہوئے سادھوئوں کے انداز میں رکھ لی ہے۔یعنی قتل و غارت گری کرتے ہوئے ''کالی ماں'' والے کام کرتے ہوئے مودی کی طرف سے خود کو ایک امن پسند سادھو کے روپ میں پیش کرنے کی کوشش نظر آتی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت میں بھارت بھر میں اقلیتوں کے خلاف قتل و غارت گری کی کاروائیاں عالمی سطح پہ ریکارڈ میں موجود ہیں اور اس حقیقت کا اظہار عالمی تنظیموں نے بھی کیا ہے۔وزیر اعظم مودی کی حکومت نے اقلیتوں کے خلاف مسلسل جارحانہ اور ظالمانہ روئیہ دکھایا ہے ۔سوشل میڈیا میں ایسی ہزاروں وڈیوز وائرل ہو چکی ہیں جن میں انتہا پسند ہندوئوں کے ہجوم کے ہاتھوں کسی اکیلے،نہتے مسلمان پر شدید اور جان لیوا تشدد دیکھا جا سکتا ہے۔ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی طرف سے ہندوستان سے آزاد ی کی مزاحمتی تحریک کو دبانے کے لئے مودی حکومت نے غیر انسانی کاروائیوں کا سلسلہ وسیع کرتے ہوئے اس میں شدت لائی ہے۔
واپس کریں