دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ(ن) ،پیپلز پارٹی ، جمعیت علمائے اسلام(ف) نے گلگت بلتستان الیکشن سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا
No image اسلام آباد ۔ مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام(ف) نے گلگت بلتستان الیکشن سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی کے طلب کردہ اجلاس میںشر کت سے انکار کر دیا ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر اور وفاقی وزراء کا گلگت بلتستان کے انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں ۔بلاول نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں وفاقی حکومت کی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ان کی جماعت سپیکر کی طرف سے طلب کردہ اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔ جمعیت علمائے اسلام(ف) نے بھی گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ روز کہا تھا کہ عمران خان حکومت گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کے اقدامات کر رہی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان الیکشن اصلاحات کے حوالے سے کل،28 ستمبر کو اجلاس کل طلب کر رکھا ہے۔اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اس اجلاس میں شرکت سے انکار پر اس جلاس کا مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے۔
واپس کریں