دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آج سیاحت کا عالمی دن'' سیاحت اور دیہی ترقی'' کے عنوان سے منایا جا رہا ہے
No image اسلام آباد ۔ آج پاکستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔سیاحت کا یہ عالمی دن '' سیاحت اور دیہی ترقی'' کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد بین الاقوامی برادری میں سیاحت کی اہمیت اور اس کی معاشرتی ، ثقافتی ، سیاسی اور معاشی اقدار کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔دنیا میں گزشتہ چھ ماہ سے جاری کورونا وبا کی صورتحال میں سیاحت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔پاکستان ۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لئے سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ خاص طور پر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیاحت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور سیاحوں کے لئے اچھے ماحول کے حوالے سے کافی کچھ کیا جانا ابھی باقی ہے۔
واپس کریں