دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر،پلوامہ میں ایک کشمیری فریڈم فائٹر بھارتی فوجیوں سے مقابلے میں شہید
No image سرینگر۔ مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ علاقے میں بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک کشمیری نوجوان فریڈم فائٹر شہید ہو گیا۔اتوار کو ہونے والی یہ جھڑپ پلوامہ کے اونتی پورہ سمبورہ علاقے میں ہوئی۔بھارتی حکام کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پر فوج،50 راشٹریہ رائفلز ،سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے دستوں نے سمبوار علاقے کو گھیرے میں لے کرگھر گھر تلاشی شروع کی۔اسی دوران محاصرے میں پھنسے کشمیری مجاہد نے بھارتی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی جس پر دو طرفہ جھڑپ شروع ہوئی۔
بھارتی فوج اور کشمیری فریڈم فائٹرز کے درمیان آئے روز اسی قسم کی جھڑپیں ہوتی ہیں جن میں محاصرے میں پھنسے فریڈم فائٹرز کو گھیر کر، اس عمارت کو بڑے ہتھیاروں سے مکمل طور پر تباہ کر دیا جاتا ہے ،جہاں فریڈم فائٹرز موجود ہوتے ہیں۔ یوں سینکڑوں ،ہزاروں کی تعداد میں موجود بھارتی فوجی ، محاصرے میں پھنسے ایک یا دو مجاہدین سے مقابلہ کرنے کے بجائے بڑے ہتھیاروں کے استعمال سے اس عمارت کو بھی تباہ کر دیا جاتا ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں سے مقبوضہ کشمیر میں انڈین فورسز پر کشمیری فریڈم فائٹرز کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
واپس کریں