دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کی اجازت نہیں دی جائے گی،الیکشن کمشنر اجلاس بلائیں،حکومتی وزراء کے دورے،فنڈز پہ پابندی کا مطالبہ
No image اسلام آباد۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے گلگت بلتستان میں شفاف الیکشن کرانے کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے باقی ماندہ انتخابی مرحلے کو شفاف بنانے کے لئے گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر فی الفور تمام سیاسی جماعتوں کو موثر انتخابی ضابطہ اخلاق بنانے کے لئے مدعو کریں اور حکومتی وزرا کے دوروں اور فنڈز کے اعلانات پہ پابندی لگائیں۔احسن اقبال نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ(ن) ،پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام(ف) نے گلگت بلتستان الیکشن اصلاحات کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے طلب کئے گئے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔عمومی طور پر یہی سمجھا جا رہا ہے کہ گلگت بلتستان میں شفاف الیکشن کے بعد قائم ہونے والی اسمبلی گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے سے متعلق فیصلہ کرے گی اور اس اسمبلی کا فیصلہ سب کو قبول کرنے پر بھی اتفاق ظاہر ہو رہا ہے۔
واپس کریں