دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ضلع نیلم میں ' پی ڈبلیو ڈی' کے ہیڈ کک کے اعزاز میں الوداعی پارٹی، بلڈنگ ڈویژن کے افسران کی اچھی مثال قائم
No image اٹھمقام۔ وادی نیلم کے ضلعی ہیڈ کواٹر اٹھمقام میں ' پی ڈبلیو ڈی' ریسٹ ہائو س کے ہیڈ کک نزیر بیگ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر بلڈنگ ڈویژن کے افسران کی طرف سے ہیڈ کک نزیر بیگ کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں شریک افسران نے نزیر بیگ کی محکمہ کے لئے طویل خدمات اور کام میں اس کی ذاتی لگن کو سراہا ۔ ریٹائرڈ ہونے والے ' پی ڈبلیو ڈی' کے ہیڈ کک نزیر بیگ اپنی ملازمت کی تمام معیاد میں ' پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہائوس اٹھمقام ہی متعین رہا۔ نزیر بیگ کا تعلق اٹھمقام کے نواحی گائوں لالہ سے ہے۔
عمومی طور پر سرکاری محکموں کے افسران کے اعزاز میں ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کی جاتی ہیں ، تاہم ضلع نیلم کے بلڈنگ ڈویژن کے افسران نے ' پی ڈبلیو ڈی' کے ایک چھوٹے سکیل کے ملازم کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب منعقد کرتے ہوئے ہیڈ کک نزیر بیگ کا باعزت طریقے سے رخصت کیا۔

واپس کریں