دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کورونا کے دو کیس سامنے آنے پر نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز بند کر نے کا حکم
No image اسلام آباد۔ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML) میں کورونا کی بیماری میں مبتلا ہونے کے دو کیس سامنے آنے پر یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا ہے۔وفاقی محکمہ صحت کی طرف سے جاری خط میںکہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں کورونا کے دو کیس سامنے آنے کی وجہ سے ، نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی ہدایات کی روشنی میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجزکو بند کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے اوریونیورسٹی کا ہاسٹل بھی بند رہے گا۔وفاقی محکمہ صحت کے ضلعی ہیلتھ آفیسر کی طرف سے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اور دیگر متعلقہ حکام کو عملدرآمد کے لئے جاری کیا گیا ہے۔خط میں یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ یونیورسٹی کے ایکسپوزڈ سٹاف، سٹوڈنٹس کے ٹیسٹ کرائے جائیں۔
واپس کریں