دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کر لیا
No image لاہور۔لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کے کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔نیب نے شہباز شریف کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کیا۔ جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حید ر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور تفصیلی دلائل سننے کے بعد ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔کیس کی سماعت کے دوران شہبازشریف نے عدالت کوبتایا کہ 12 سال ٹیکس ادا کرنے کے باوجود ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت کیسامنے کھڑا ہوں،کسی کمپنی سے ایک دھیلا میرے اکاونٹ میں نہیں آیا اگر ایک دھیلا بھی آیا ہو تو میں اپنی درخواست ضمانت واپس لے لوں گا۔
واپس کریں