دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس
No image مظفر آباد ۔آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے سیاحوں کے لئے سازگار ماحول مہیا کرنے اور سیاحت کے حوالے سے دیرپا نوعیت کے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی طرف سے سیاحت کے شعبے کو مضبوط اور مستحکم کرنے کی ہدایات کے مطابق کام کیا جا رہا ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) فرحت علی میر کی سربراہی میں سروسز سٹیٹ ٹورازم ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں سیاحت کے فروغ سے متعلق مختلف اقدمات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری سیاحت اور دیگر اعلی افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہدایات کے مطابق آزاد کشمیر میں سیاحت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے حوالے سے مختلف اہم امور کا جائزہ لیا گیا اور مختلف اقدامات سے اتفاق کیا گیا۔
واپس کریں