دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
شہباز شریف کی گرفتاری، اس طرح کے حربوں سے مسلم لیگ(ن) کے مقبول عام بیانیہ کو دبایا نہیں جا سکتا۔طارق فاروق چودھری
No image بھمبر۔ آزاد کشمیر کے سینئر وزیر طارق فاروق چودھری نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ(ن) کے مقبول عام بیانیہ کو دبایا نہیں جا سکتا۔ طارق فاروق چودھری نے ایک بیان میں کہاہے کہ قائد حزب اختلاف جناب شہباز شریف کی حکومتی ایما پر نیب کے ذریعے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس طرح کے انتقامی حربے مسلم لیگ( ن) کی لیڈرشپ اور کارکنان کے جمہوری مشن کو روک نہیں سکتے۔ مسلم لیگ ن کا بیانیہ جمہور کی آواز ہے ، اسے زیادہ عرصہ تک نہیں دبایا جا سکتا ۔
واپس کریں