دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک کشمیری شہری شہید
No image سرینگر۔مقبوضہ کشمیر میں دو کشمیری فریڈم فائٹرز کی بھارتی فوج سے جھڑپ ختم ہونے کے بعد بھارتی فوج کی طرف سے رکھا جانے والی بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شہری شہید ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق: جنوبی قصبہ بجبہاڑہ کے سرہامہ علاقے میں35سالہ محمد یاسین راتھر ولد محمد مقبول راتھر اس وقت شدید زخمی ہوگیا کہ جب وہ اس مقام سے گزرا جہاں کشمیری فریڈم فائٹرز کے ساتھ بھارتی فوج کی جھڑپ ہوئی تھی۔ یاسین راتھر ہیپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ بیٹھا۔ا س معرکے میں دو کشمیری مجاہد شہید ہوئے تھے۔ محمد یاسین کے موت کی خبر علاقے میںپھیلتے ہی وہاں صف ماتم بچھ گئی جبکہ لوگوں کی بھاری تعداد نے شہید شہری کے گھر پہنچ گئے۔
واپس کریں