دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ایسے ہتھکنڈے نہ قبول کریں گے ،نہ جھکیں گے، پکڑا توعاصم باوجوہ جانا تھا۔نواز شریف
No image لندن۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے شہباز شریف کے گرفتاری پر کہا ہے کہ یہ ظلم ،زیادتی،ناانصافی ہے ، موجودہ نظام،موجودہ حکومت نے روایات کو توڑ کر رکھ دیا ہے،یہ کسی صورت قابل قبول نہیں اور ہم کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے،اگر وہ اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں تو یہ قطعا قابل قبول نہیں اور نہ ہی ہم اسے تسلیم کریں گے،نہ مانیں گے اور نہ جھکیں گے۔ لندن میں صحافیوں سے مختصر گفتگو میں نوا ز شریف نے کہا کہ توقع تو قوم یہ کر رہی تھی کہ عاصم باجوہ کو پکڑا جائے گا اور ان سے حساب لیاجائے گا،ان سے پوچھا جائے گا کہ کس طرح سے ایک شخص نے نوکری کے دوران پچھلے پندرہ ،بیس سالوں کے دوران اتنی بڑی جائیدادیں اور اثاثے بنا لئے ،قوم کو توقع تو یہ تھی،پکڑا تو اس نے جانا تھا،پکڑ انہوں نے شہباز شریف کو لیا ہے۔
واپس کریں