دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارتی حکومت کی انتقامی کاروائیاں، ایمنسٹی انٹر نیشنل کا انڈیا میں کام روک دینے کا اعلان
No image نئی دہلی۔ بھارتی حکومت اور بھارت کے سرکاری اداروں کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی کی واقعات مصدقہ طور پر دنیا کے سامنے لانے پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کو بھارتی حکومت کی انتقامی کارروائی سے مجبور ہو کر بھارت میں اپنے دفتر بند کرنے اور کام روک دینے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی حکومت کی طرف سے ادارے کے تمام بنک اکائونٹس منجمد کئے گئے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے انڈیا میںڈائریکٹر رجت کھوسلہ نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی حکومت نے ادارے کو تمام کام اور ریسرچ ورک رکوانے کے ساتھ بھارت سے تمام اسٹاف کو نکالنے پر بھی مجبورکر دیا ہے۔رجت کھوسلہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کی انتقامی کارروائی کی وجہ سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کو مجبورا کام روکنا پڑ اہے۔انہوں نے بتایا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کو انڈیا میں حکومت کے انتہائی منظم حملوں، دھونس اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔رجت کھوسلہ نے مزید بتایا کہ بھارتی حکومت نے دہلی میں فسادات اور کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے متعلق ایمنسٹی کے سوالات دینے سے بار بار انکار کیا ہے۔
واپس کریں