دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کنٹرول لائین پر بھارتی فوج کی فائرنگ ،گولہ باری سے پاک فوج کا سپاہی اور ایک پندرہ سالہ لڑکا شہید،چار شہری زخمی
No image راولپنڈی۔بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے پاک فوج کا ایک سپاہی اور ایک پندرہ سال لڑکا شہید ہو گئے جبکہ بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے آزاد کشمیر کے چار شہری زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں میں ایک اسی سالہ خاتون بھی شامل ہیں۔'' آئی ایس پی آر'' کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے بروہ اور تانڈر سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی جس میں دانستہ طور پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک سپاہی شفیق بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا۔'' آئی ایس پی آر'' کے مطابق پاک فوج نے فائرنگ کرنے والی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے بھارتی فوج کو کافی جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔
واپس کریں