دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں ' پی ٹی آئی' کی عوام دشمن تباہی نہیں آ سکتی۔وقار نور،احمد رضا قادری اور سردار ضیاء کا مشترکہ بیان
No image مظفرآباد۔وزراحکومت کرنل(ر)وقاراحمد نور ، احمد رضا قادری اور مشیر حکومت ضیاسردار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے خود کو مٹکا کا اعزاز اور نصف درجن جماعتیں تبدیل کرنے والے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پاکستان کے بدلتے حالات دیکھ کر نئی کشتی کی تلاش میں مصروف ہو گئے ہیں ۔ جس شخص پر اس کی مرکزی پارٹی اعتماد نہ کرے اور اسے گھٹیا اور لغو اندازمیں نجی محفلوںمیں مخاطب کرے وہ کشمیری عوام کی کیا ترجمانی کریگا۔ پاکستان میں جن حالات کا اس وقت غریبوں کو سامنا ہے خدا نہ کرے آزادکشمیر میں ایسی صورتحال پیدا ہو۔ جس کی اپنی ہی جماعت میں وقعت نہ اس کا آر پار کی مقبول قیادت راجہ محمد فاروق حیدرخان کے خلاف بات کرنا چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے ۔ جنہوں نے ساری زندگی نہ کوئی کاروبار کیا نہ ہی جس حلقے سے منتخب ہوتے ہیں ادھر گھر بنایا ان کو عوام کی مشکلات کا کیا پتا۔ ہوٹر کے شوقین جعلی لیڈر بن کر اسلام آباد میں برسراقتدار آنے والی ہر جماعت میں شمولیت کے جتن کرنے والے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کردار نہ صرف آزادکشمیر کے عوام بلکہ ان کی مرکزی پارٹی بھی اس سے آشناہے ۔
ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کی سیاست میں بہت شائستگی اور وضع داری ہے ۔ بیرسٹر سلطان کے بارے میں ان کی اپنی جماعت کے رہنماجو گھٹیا اور بے ہودہ زبان استعمال کرتے رہے اس پر انہیں اتنی توفیق نہیں ہوئی کہ خالی مذمت ہی کر لیتے یا کم ازکم پوچھ ہی لیتے ۔انہوں نے کہاکہ جو شخص عمران خان تو دور سیف اللہ نیازی کے سامنے کرسی پر ٹیک لگا کر نہ بیٹھ سکے اور ہاتھ باندھ کر سرجھکا کر کلاس روم میں بیٹھے بچے کی طرح سیف اللہ نیازی کا لیکچر سنے ایسا شخص کشمیریوں کا ترجمان نہیں ہو سکتااور نہ ہی کشمیری کسی ایسے شخص کو ترجمانی کرنے دینگے۔ ہماری ترجمانی کیلئے راجہ محمد فاروق حیدرخان جیسا نڈر دلیر اور غیر ت مند قائد ہی کافی ہے جس نے نہ صرف پی ٹی آئی بلکہ اپنی جماعت اور دیگر اکابرین کے سامنے جس جرات اور دلیری سے کشمیری عوام کا موقف رکھا اور ریاستی تشخص پر کبھی آنچ نہیں آنے دی ،اس پر آرپارکی ریاستی قیادت اور عوام فخر کرتے ہیں۔

واپس کریں