دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اھتساب عدالت سے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
No image لاہور۔ احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور صاحبزادی رابعہ عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں،لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کرتے ہوئے نصرت شہباز اور رابعہ عمران کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔اطلاعات کے مطابق سلیمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق رپورٹ پیش نہ کیے جانے پر عدالت نے آئندہ سماعت پر دفترِ خارجہ کے ذمہ دار افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔عدالت نے شہباز شریف کی صاحبزادی جویریہ کی مستقل حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس پر مزید سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی تھی جس پر قومی احتساب بیورو نے نہیں گرفتار کر لیا تھا۔شہبا زشریف کو آج احتساب عدالت نے14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا اور انہیں 13 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنیکی ہدایت کی۔
شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے ردعمل میں کہا ہے کہ میری والدہ اور بہنوں کے وارنٹ جاری کیے گئے، یہ گیدڑوں کی حکومت ہے، ہم نہ ڈریں گے نہ جھکیں گے۔اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد '' پی ڈی ایم'' نے شہباز شریف کی گرفتاری پر ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسے سے حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز ہو گا۔
واپس کریں