دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لارڈ نزیر نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے کی مخالف کر دی
No image لندن۔ لارڈ نزیر احمد نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے کی مخالف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زیر اعظم عمران خان کے اس اقدام پر احتجاج کرتے ہیں۔گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے کے حوالے سے ایک گفتگو میں انہوں نے اپنے رد عمل میں کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے فیصلے پر انہیں ہم سے رابطہ کرنا چاہئے تھا،یہ بہت بڑی غلطی ہے،میں عمران خان کو یہ کہنا چاہتا ہوں ،جو ان کے نمائندے ہیں وہ انہیں بتائیں کہ ہم کسی کے میراثی نہیں ہیں کہ ہم یہاں پر جب وہ کہیں گے تو ہم ان کا نعرہ لگائیں گے،ہمارا ایک نقطہ نظر ہے ، اور پاکستان کے ساتھ محبت کرتے ہوئے ہم اپنی اقلیم (عقل) رکھتے ہیں اور وہ اقلیم شیئر کرنا چاہتے ہیں،ہمیں خارج کرکے اور پوری آزاد کشمیر کی لیڈر شپ کو خارج کرکے،میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت بڑی غلطی ہے،نیشنلسٹ تحریکوں کے جنم لینے کی ایک خاص وجہ یہ ہوتی ہے کہ جب انہیں یہ احساس محرومی ہو کہ ان کے مستقبل کے بارے میں کوئی ان کے ساتھ کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، چاہے یہ ان کے عبوری ارادے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی انہیں ان کو ''انوالو'' کرنا چاہئے۔
واپس کریں