دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن نے تحریری امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا
No image مظفرآباد۔دفتر پبلک سروس کمیشن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مختلف اوقات میں مشتہر کردہ اسامیوں کے خلاف تحریری امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔ پریس ریلیز میں امیدواران کو Covid-19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر رائج شدہ SOP's کے مطابق مکمل عمل کرتے ہوئے ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ شیڈول کے مطابق مورخہ13-10-2020بروز منگل گائناکالوجسٹ بی ایس18- ، ریسرچ آفیسربی ایس 17- ، سوشل ویلیفئر آفیسر بی ایس 17- ، پروٹوکول آفیسربی ایس17- ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی ایس 17- کی آسامیوں ،مورخہ 14-10-2020 بروز بدھ کو بجٹ آفیسر بی ایس17- ضلع باغ ، بھمبر، سینئر کامرس ایگریکلچر ٹیچر بی ایس 17- ، ہیلتھ ایجوکیٹر بی ایس17-اور مورخہ 15-10-2020 بروز جمعرات کوزراعت آفیسر کی مختلف اوقات میں مشتہر کردہ تین آسامیوں پر تحریر ی امتحان لیا جائے گا ۔ تمام امیدواران کو ان کے دئیے گئے ایڈ ریس پر کال لیٹرز جاری کر دئیے گئے ہیں ۔ امیدواران پبلک سروس کمیشن کی ویب سائیٹ پر اپنا نام اور رول نمبر ملاحظہ کر سکتے ہیں ۔
واپس کریں