دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
2020، انڈین فورسز نے 185 فریڈم فائٹرز اور26شہریوں کو شہید کیا،45فورسز اہلکار مارے گئے
No image سرینگر۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں ستمبر 2020میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں20کشمیریوں کو شہید کیاگیا۔ ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2020میں سرینگر، شوپیاں، اننت ناگ اور پلوامہ میں مختلف110آپریشنز میں185 فریڈم فائٹرز کو شہید کیا گیا۔ جبکہ مختلف واقعات میں26شہری بھی شہید ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2020 کے دوران بھارتی فورسز نے مبینہ طور پر مختلف28واقعات میں کم از کم55افراد کو گرفتارکیا جن میں زیادہ ترنوجوان شامل ہیں۔ یہ گرفتاریاں مختلف علاقوں میں جاری کم و بیش300سرچ آپریشنز کے دوران کی گئیں۔ان آپریشنزمیں10سے زائد رہائشی مکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں رواں سال 2020میں110واقعات میں211کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔جن میں جنوری میں 22،فروری میں 12، مارچ میں 13، اپریل میں 33 ،مئی میں 16،جون میں 51، جولائی میں 24، اگست میں 20کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔جبکہ 45سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق رواں سال اسلحہ برآمدگی کے139واقعات ریکارڈ کئے گئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس سال دھماکوں کے 31واقعات میں30شہریوںاور ایک سیکورٹی اہلکار کی اموات ہوئیں جبکہ22سیکورٹی اہلکارزخمی ہوئے۔سال 2020میں119مختلف واقعات میں 248افراد کو گرفتار کیا گیا۔
گذشتہ سال اگست میں نئی دہلی نے آرٹیکل 370کو منسوخ کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے علیحدگی پسند گروپوں کو عملی طور پر کچلنے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مرکزی دھارے میں شامل سیاسی جماعتوں کے لئے بھی اپنی سرگرمیاں کرنے کے لئے بہت کم جگہ ہے ۔
واپس کریں