دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا کی وبا تیزی سے جاری،ہلاک شدگان کی تعداد 1184
No image سرینگر۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا وبا کی بیماری بدستور تیزی سے جاری ہے ،مزید 18اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 1184تک پہنچ گئی ہے۔تازہ مثبت معاملات میں کشمیر میں 407اور جموں سے 568نئے کیس درج کئے گئے۔ملک کی دیگر حصوں کے طرف جموں کشمیر میں بھی کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔مقبوضہ جموں کشمیر میں بدھ کو 18افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے مذکورہ سبھی افراد مختلف امراض میں مبتلاتھے اور ان کے علاج و معالجہ کے دوران ان کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئے تھے۔تازہ اموات میںجموں سے 12جبکہ کشمیر سے 6ریکار ڈ کئے گئے ۔ کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ سے منگل کو مثبت معاملات سے زیادہ صحت یاب کیسوں کی تعداد ریکارڈ درج کی گئی اور مسلسل جموں کشمیر میں ایک دن میں 1355مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت ہوئے جس کے ساتھ ہی شفایاب مریضوں کی تعداد 56ہزار 872پہنچ گئی ہے جبکہ جموں کشمیر میں اب فعال معاملات کی تعدا د 17017ہی رہ گئی ہے ۔مرنے والوں میںکشمیر میں 839اور جموں میں342مریض ہے ۔
اب تک576398افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں15423افراد کو ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے 14882معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں آج رپورٹ کئے گئے 173 معاملات بھی شامل ہیں 2096سرگرم معاملات ہیں ۔12494 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس میں آج صحت یاب ہوئے 209 معاملات بھی شامل ہیں جبکہ292 افرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 4388ہوئی ہے جس میں آج رپورٹ کئے گئے 53 معاملات بھی شامل ہیںجن میں سے 1316سرگرم معاملات ہیں اور2948 معاملات شفایاب ہوئے جن میں آج شفایاب ہوئے 17 معاملات بھی شامل ہیں جبکہ 124مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ کولگام میں2266مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں111سرگرم معاملات ہیںاور 2112صحت یاب ہوئے ہیںاور43 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع شوپیان میں 2027 مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں177 سرگرم ہیں اور1818صحتیا ب ہوئے ہیںجبکہ 32کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع اننت ناگ میں3519 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں433 سرگرم ہیں۔ 3021 شفایاب ہوئے ہیں اور65کی موت واقع ہوئی ہے۔ اِدھرکپواڑہ میں 3613مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور735 سرگرم معاملات ہیں اور2811صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 67 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 3942 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں427 سرگرم معاملات ہیں اور3447مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ68 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد اب تک4871ہوئی ہیںجن میں سے 922سرگرم ہیں اور3867افراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ82کی موت واقع ہوئی ہے ۔بانڈی پورہ میں اب تک3400مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے493 سرگرم معاملات ہیں ، 37 کی موت واقع ہوئی ہے۔ گاندربل میں کل2891 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں365سرگرم معاملات ہیں اور2497 افراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ29 کی موت واقع ہوئی ہے۔
اِسی طرح جموں میں وائر س کے 13015مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں3374سرگرم معاملات ہیں اور9457صحت یاب ہوئے ہیںاور184 کی موت واقع ہوئی ہے جبکہاودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کل تعداد2253 ہوئی ہیں جن میں سے 529معاملات سرگرم ہیں۔ 1706افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 18 کی موت واقع ہوئی ہے اوررام بن میں1335معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 457سرگرم معاملات ہیں اور868 شفایاب ہوئے ہیں ۔جبکہ 10 کی موت واقع ہوئی ہے ۔دریں اثنا کٹھوعہ میں2063مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 488 سرگرم معاملات ہیںاور1553افراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ22 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع سانبہ میں 1762 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں793 سرگرم معاملات ہیں اور 949افراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 20 کی موت واقع ہوئی ہے ۔اس طرح پونچھ میں1774معاملے سامنے آئے ہیں جن میں942سرگرم معاملات ہیں جبکہ817مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 15 کی موت واقع ہوئی ہے۔راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک 2653مریض پائے گئے ہیںجن میں 1333 معاملے سرگرم ہیں اور 188مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 32 کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ڈوڈہ میں2211 معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے1171معاملات سرگرم ہیں جبکہ1112مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیں اور28 مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ اورریاسی میں بھی964 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں399سرگرم ہیں اور559 افراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 6 کی موت واقع ہوئی ہے۔ کشتواڑ میں1241 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں556 معاملے سرگرم ہیں اور678 مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 7 کی موت واقع ہوئی ہے ۔


واپس کریں