دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں دو بھارتی فوجی ہلاک
No image سرینگر۔ مقبوضہ کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں دو بھارتی فوجی پاکستانی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے ہلاک ہوگئے۔بھارتی فوج نے صحافیوں کو بتایا کہ سپاہی کرنیل سنگھ اور رائفل مین وریندر سنگھ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے زخمی حالت میں راجوری لایا گیا جہاں وہ دم توڑ بیٹھے۔دونوں بھارتی فوجی منکوٹ سیکٹر میں دوطرفہ فائرنگ اور گولہ باری کانشانہ بنے۔متنازعہ ریاست جموںو کشمیر کو غیر فطری طور پر تقسیم کرنے والی کنٹرول لائین پہ ہندوستان اور پاکستانی فوجوں کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ تیز ہوا ہے ۔

واپس کریں