دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کےنئے سربراہ مقرر، تبدیلی کمانڈ کی تقریب 7 اکتوبر کو ہو گی، ترجمان پاک بحریہ
No image اسلام آباد۔ وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کو نیا سربراہ مقررکردیا گیا، تبدیلی کمانڈ کی تقریب 7 اکتوبر 2020 کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو 7 اکتوبر 2020 کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ انہوں نے کمیشننگ کے موقع پر پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی شمشیر حاصل کی، متعدد کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور، کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کراچی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ وہ چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکرٹری، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ اینڈ ایوالیو ایشن) اور ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلیجنس کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اس وقت چیف آف اسٹا ف (آپر یشنز) کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ انھیں غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات اور بہادری کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے جبکہ حکومت فرانس کی جانب سے شیویلے (ناٹ) میڈل سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
واپس کریں