دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کاراباخ علاقے میں آذربائیجان فوج کی پیش قدمی، آرمینیا فوج کا بھاری نقصان، روس کا فرانس سے رابطہ اور دنوں ملکوں کی میزبانی کی پیشکش
No image باکو۔ آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگاراکاراباخ علاقے میں جنگ پانچ روز سے جاری ہے ،آذر بائیجان نے کاراباخ کے متعدد علاقے بازیاب کرنے کا دعوی کرتے ہوئے آرمینیا کی فوج کو بھاری نقصان پہنچانے کی اطلاعات دی ہیں۔آذربائیجان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ان کی فوج نے آرمینیا کی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ اب تک آرمینیا کے 2 ہزار سے زائد فوجی مارے گئے ہیں ، آرمینیا کے 130 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں، 200 سے زائد بھاری توپ خانہ اور میزائل سسٹم تباہ کئے گئے ہیں ،آذربائیجان کی فوج نے آرمینیا کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 6 کمانڈ اور آبزرویشن زون اور 5 اسلحہ ڈپو تباہ کر دیئے ہیں۔اس کے علاوہ آرمینیا کی 30 فضائی نظام کی ڈوائسز تباہ کی گئی ہیں۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی آذربائیجان کی دو ریاستیں ایک قوم کے اصول کے تحت مدد جاری رکھے گا،انہوں نے کہا کہ جب تک قابض آرمینیا آذربائیجان کے مقبوضہ علاقے خالی نہیں کرتا اس وقت تک بحران ختم نہیں ہو گا،ترکی آذربائیجان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔روس اور فرانس کے صدور کے درمیان فون پر کاراباخ کی صورتحال پر رابطہ ہوا ہے ۔روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو آزربائیجان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کا خواہ ہے۔امریکہ،روس اور فرانس جنگ بندی کے حامی ہیں جبکہ ترکی سیز فائر کی مخالفت کر رہا ہے۔
دریں اثناء ترکی کی ایک میڈیا رپورٹ میں تصاویر کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ آرمینیا کے زیرقبضہ آذربائیجان کے علاقے ناگورنو کاراباخ کی مشہور اگدم مسجد، جسے آرمینیا کے قبضے کے بعد جانوروں کے باڑے میں تبدیل کر دیا گیا، سور بھی مسجد میں گھومتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ تاریخی مسجد 1868 میں تعمیر ہوئی تھی۔میڈیا پہ دکھایا گیا کہ آذر بائیجان کے فوجی گھروں سے محاذ جنگ کی طرف جا رہے ہیں اور ان کا گرمجوشی سے عوامی خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔
واپس کریں