دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کنٹرول لائین پہ 3 بھارتی فوجی ہلاک ، پانچ شدید زخمی
No image سرینگر۔ کشمیر کو غیر فطری طور پرتقسیم کرنے والی لائین آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری کے تبادلے میں تین بھارتی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے میڈیا کو بتایا کہ جمعرات کو کپواڑہ اور پونچھ سیکٹروں میں آر پار گولہ باری اور شلنگ کے نتیجے میں تین بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ 5دیگر زخمی ہوئے۔ لائن آف کنٹرول پر ہند پاک افواج کے مابین کشیدگی جاری ہے اور جمعرات کو اس میں اس وقت شدت آئی جب پونچھ اور کپواڑہ کے نوگام سیکٹر میں پاکستانی رینجرس نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید فائرنگ اور شلنگ کی جبکہ ماٹر گولے بھی داغے ۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ جموں کے پونچھ سیکٹر اور کپواڑہ کے نوگام سیکٹر میں پاکستانی افواج نے بھارتی چوکیوں کو مارٹر گولوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔سرینگر میں بھارتی فوجی ترجمان کے مطابق پاکستان کی شلنگ سے نوگام سیکٹر میں 2فوجی اہلکار ہلاک اور4زخمی ہوگئے۔ جبکہ اس سے قبل صبح ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین گولہ باری کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔بھارتی ذرائع کے مطابق ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد طرفین کے درمیان ماہ رواں کے دوران اب تک گولہ باری کے تبادلے کے 50 واقعات پیش آئے ہیں۔
واپس کریں