دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد جموں وکشمیر میں '' سینٹرل بورڈ آف ریونیو'' کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) فرحت علی میر چیئرمین مقرر
No image مظفر آباد۔آزاد کشمیر میں '' سینٹرل بورڈ آف ریوینیو'' کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔یکم اکتوبر2020 کوجاری نوٹیفیکیشن کے مطابق آزاد جموں وکشمیر سینٹرل بورڈ آف ریوینیو میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( جنرل) فرحت علی میر چیئر مین جبکہ ممبران میں سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو،سیکرٹری ان لینڈ ریوینیو،سیکرٹری فنانس،سیکرٹری لائ، سیکرٹری ان لینڈ ریوینیو(ڈائریکٹر ٹیکسز) اور سیکرٹری بورڈ (جن کا تقرر بورڈ کرے گا) ممبر/سیکرٹری ہوں گے۔صدر آزاد جموں و کشمیر کی منظوری سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ّجنرل) فرحت علی میر کو سینٹرل بورڈ آف ریوینیو کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر سینٹرل بورڈ آف ریوینیو ایکٹ 2020 کی سیکشن3(1) ، ،ہمراہ سب سیکشن2(a) سینٹرل بورڈآف ریوینیو آزاد جموں و کشمیر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
واپس کریں