دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سٹیو بینن کی طرف سے ’غداری‘ کا بیان تبدیل کرنے کی کوشش
No image امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق چیف سٹریٹیجسٹ سٹیو بینن نے اپنے اس بیان کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے جس میں انھوں نے امریکی صدر کے بیٹے ڈونلڈ جونئیر کو ’غدار‘ کہا تھا۔
یہ الزام صحافی مائیکل وولف کی کتاب 'فائر اینڈ فیوری: انسائیڈ دی ٹرمپ وائٹ ہاؤس' میں سامنے آیا تھا۔
سٹیو بینن سے منسوب بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ کے بیٹے کی روسی حکام سے جون 2016 میں ہونے والی ملاقات 'غداری' کے زمرے میں آتی ہے۔
تاہم اب اتوار کے روز سٹیو بینن نے کہا ہے کہ ان کا اشارہ پال منافورٹ کی جانب تھا جو اس وقت وہاں موجود تھے۔
واضح رہے کہ امریکی سینیٹ، ایوان نمائندگان اور خصوصی کونسل تمام مل کر صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ تاہم ان الزامات کو روس اور ڈونلڈ ٹرمپ مسترد کرتے آئے ہیں۔
سٹیو بینن کا تازہ بیان پہلے نیوز ویب سائٹ ایکسیئس میں شائع ہوا جس میں انھوں نے ڈونلڈ جونیئر کو ’اچھا انسان اور حب الوطن‘ کہا ہے۔
واپس کریں