دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان کاامریکہ نہیں ، بلکہ روس سے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
No image اسلام آباد۔ پاکستان نے امریکہ کے بجائے روس سے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں روس سے ایک لاکھ اسی ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظور ی دی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے روس سے درآمد کی جانے والی گندم سرکاری سطح پر درآمد کی جائے گی اور اس پر تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز عائید نہیں ہوں گی۔وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں اس وقت 50 لاکھ ٹن گندم سرکاری ذخائر میں موجود ہے، چار لاکھ 30 ہزار ٹن گندم نجی شعبے کے ذریعے درآمد کی گئی ہے، دسمبر 2020 تک مزید ایک لاکھ 10 ہزار ٹن گندم درآمد کی جاسکے گی۔
واپس کریں