دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکی فوجیوں میں خود کشی کرنے کے واقعات میں نمایاں اضافہ
No image نیو یارک۔ امریکی فوجیوں میں خود کشی کرنے کے واقعات کی شرح میں نمایاں اضافے نے امریکی فوجی قیادت کو پریشان کر دیا ،امریکی فوجیوں کی طرف سے خود کشی کرنے کے رجحان میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔امریکہ کی فوجوں کی بڑی تعدادافغانستان سمیت دنیا کے کئی جنگی علاقوں کے علاوہ دنیا کے مختلف خطوں میں مستقل طور پر متعین ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس کی بڑی وجوہات میں فوجیوں کی جنگی علاقوں میں تعیناتی، قدرتی آفات سے مقابلہ اور امریکی شہروں میں بدامنی کے وہ واقعات ہیں، جہاں ان فوجیوں کو امن و امان کے لیے بلایا جاتا ہے۔اب امریکی فوجیوں کی صحت پر توجہ دینے اور اس حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔امریکی حکام نے خود کشی کرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد نہیں بتائی تاہم سن دو ہزار اٹھارہ میں خوکشی کرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد تقریبا 541 رہی۔بتایا جا رہا ہے کہ اس سال مارچ کے بعد سے امریکی ایئر فورس کے تقریبا ایک سو اہلکاروں نے خود کشی کی ہے۔
واپس کریں