دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
برطانیہ نے نواز شریف کے خلاف وارنٹ گرفتاری کو سیاسی معاملہ قرار دے دیا
No image لندن۔ برطانیہ نے نواز شریف کے خلاف پاکستانی عدلیہ کی طرف سے وارنٹ گرفتاری کو سیاسی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کریگی جب کہ وارنٹس کی تعمیل ان کا کام ہے نہ ہی مینڈیٹ ہے۔اطلاعات کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کی 5 ویں کوشش بھی ناکام ہوگئی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ہائی کمیشن نے 5 مرتبہ ایون فیلڈ میں وارنٹس پر دستخط کرانے کی کوشش کی تاہم وارنٹ پرنوازشریف نے دستخط کیے نہ ہی شریف خاندان کے کسی اورفرد نے دستخط کیے۔ جمعرات کوبھی ہائی کمیشن کے دو عہدیدار ڈن ریون اسٹریٹ پر10 منٹ تک انتظار کرتے رہے تاہم ہائی کمیشن کے عہدیدار ایون فیلڈ کے استقبالیہ پر پہنچے بغیر واپس چلے گئے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فارن آفس کے توسط سے برطانوی حکومت سے وارنٹس کی تعمیل میں مدد کی درخواست کی گئی تھی تاہم برطانوی حکومت نے نوازشریف کے وارنٹس کی تعمیل کرانے سے انکار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق برطانوی حکومت نیکہا کہ وہ پاکستان کیاندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کریگی جب کہ وارنٹس کی تعمیل ان کا کام ہے نہ ہی مینڈیٹ ہے۔
واپس کریں