دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کورونا میں مبتلا امریکی صدر ٹرمپ فوجی ہسپتال داخل
No image واشنگٹن۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت پر فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ہسپتال جاتے وقت ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ خود کو ٹھیک محسوس کر رہے ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق صدر ٹرمپ کو کورونا کی علامات بگڑنے کی خدشے پر ہسپتال داخل کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کورونا ٹیسٹ پازیٹیو ہونے پر قرنطینہ میں تھے۔صدر ٹرمپ کی بیماری سے انہیں امریکہ کے صدارتی الیکشن مہم میں بہت نقصان ہو سکتا ہے۔صدر ٹرمپ کو ہیلی کاپٹر پر فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
واپس کریں