دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لندن سمیت برطانیہ میں کورونا کی صورتحال دوبارہ تشویشناک
No image لندن۔ دارلحکومت لندن سمیت برطانیہ کے مختلف علاقوں میں کورونا کی صورتحال دوبارہ خراب ہورہی ہے ۔حکام کے مطابق برطانیہ کے کئی علاقوں میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے اور لندن میں بھی کورونا سے متعلق صورتحال '' ریڈ'' میں شامل ہو گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پابندیوں سے کورونا کے پھیلائو کو کم کیا جا سکتاہے۔مبصرین کے مطابق سخت پابندیاں عائید کئے جانے کے بعد ان پابندیوں کو ہٹانے کے بجائے مسلسل جاری رکھا جاتا ہے ۔نارتھمبریا یونیورسٹی میں بھی کورونا وبا پھیلنے کی اطلاعات ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد روزانہ تقریبا چھ ہزار بتائی جا رہی ہے۔لوٹن میں دوبارہ کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے ۔برطانیہ میں کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد چار گنا بڑھ چکی ہے۔مانچسٹر میں بھی کورونا پھیل رہا ہے اور مقامی حکام خود کو اس صورتحال میں بے بس بتا رہے ہیں۔بولٹن میں بھی اس حوالے سے پھیلائو کی اطلاعات ہیں۔اطلاعات کے مطابق اگلے سال سے برطانیہ میں کورونا کے خلاف ویکسین آنے کی توقع ہے تاہم اس وقت کورونا کے پھیلائو کی صورتحال تشویشناک ہو چکی ہے۔
واپس کریں