دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارتی پولیس نے دہلی میں چار کشمیر نوجوان گرفتار کر لئے،چار پستول برآمد کرنے کا دعوی
No image نئی دہلی۔بھارتی پولیس نے دہلی میں چار کشمیر ی نوجوانوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے ۔دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ دہلی کے پہاڑ گنج علاقے میں چھاپہ مار کر چار کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی اور ان کے قبضے سے مبینہ طور ایک سو بیس راونڈ اور چار جدید قسم کے پستول برآمد کرلئے ۔اس سلسلے میں خبر رساں ایجنسیوں نے پولیس ذرایع کے حوالے سے بتایا کہ دہلی پولیس نے خفیہ ایجنسیوں کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور ایک شہید کشمیری مجاہد کے بھائی کی گرفتاری عمل میں لائی ۔اس کے علاوہ اس کے ساتھ جو تین کشمیری نوجوان تھے ان کو بھی پکڑا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس کی سپیشل سیل کو ایک خاص اطلاع ملی کہ کشمیری نوجوانوں کا ایک گروپ دہلی میں مقیم ہے اور انہوں نے بقول پولیس بھاری مقدار میں گولہ بارود اور ہتھیار اکٹھا کئے ہیں ۔ان کشمیری نوجوانوں کے بارے میں پولیس کو یہ اطلاع بھی ملی تھی کہ وہ آئی ٹی او اور دریا گنج علاقوں میں آنے والے ہیں ۔پولیس کے مطابق یہ چاروں کشمیری نوجوان 27ستمبرکو دہلی پہنچ گئے تھے اور پہاڑ گنج میں قیام پذیر تھے ۔چنانچہ آئی ٹی او کے قریب ناکہ بندی کی گئی اور چاروں کو گرفتار کیا گیا بتایا جاتا ہے کہ ان کی گرفتاری رنگ روڈ کے قریب عمل میں لائی گئی جس دوران ہاتھاپائی بھی ہوئی یہ اطلاع ڈی سی سپیشل سیل نے دی۔
واپس کریں