دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کورونا پر قابو پانے کیلئے آزاد کشمیر بھر میں دوبارہ لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی سربراہی میں اعلی سطحی اجلاس
No image مظفر آباد۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس میں آزادکشمیر بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کورونا وبا پر قابو پانے کے لئے آزادکشمیر بھر میں دوبارہ لاک ڈائون نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اعلی آفیسران و انتظامیہ کو دو دن میں مکمل حکمت عملی اور بندش کو موثر بنانے کی تجاویزتیار کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گھر سے باہر اور دفاتر میں ماسک کی مکمل پابندی ہوگی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائیگا ، آزادکشمیر میں مذہبی اجتماعات سیاسی و سماجی تقریبات بھی محدود کی جائیں گی،آزادکشمیر کے انٹری پوائنٹس پر چیکنگ اور ٹرانسپورٹ و تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائیگا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ہدایت کی کہ بازار غیر ضروری دفاتر تعلیمی اداروں پر بھی مکمل و جزوی بندش کی تجاویز طے کی جائیں۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ اس سے پہلے کہ حالات بے قابو ہو جائیں ہمیں سخت اقدامات اٹھانے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی بڑی بڑی معیشیتیں کورونا کا مقابلہ نہیں کر سکیں ہمارے وسائل محدود ہیں۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اعلی آفیسران و انتظامیہ کو دو دن میں مکمل حکمت عملی اور بندش کو موثر بنانے کی تجاویزتیار کرنے کی ہدایت کی۔
واپس کریں