دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا سے مزید11 افراد ہلاک، اوڑی میں 15 افراد کورونا میں مبتلا
No image سرینگر۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں کورنا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اور اتوار کو مزید 11اموات کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد 1244 ہو گئی ہے ۔ اسی دوران جموںکشمیر میں مزید 878افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی مثبت معاملات کی تعداد80ہزارکے نزدیک پہنچ گئی ہے ۔ تازہ مثبت معاملات میںکشمیر میں 422اورجموں سے 456نئے کیس درج کئے گئے۔دریں اثناء اوڑی میں پاور پراجیکٹ کے 15ملازمین کورونا پازٹیو پائے گئے جس کے بعد انہیں کورنٹائن کیا گیا ہے۔ جموں کشمیر میں اتوار کو 11افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے مذکورہ سبھی افراد مختلف امراض میں مبتلاتھے اور ان کے علاج و معالجہ کے دوران ان کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئے تھے۔مزید 11ہلاکتوںکے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مجموعی طور پر اموات کی تعداد1244تک پہنچ گئی۔ ادھرجموں کشمیر میں گزشتہ دنوں سے جاری کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے چلتے اتوارکو مثبت معاملات سے زیادہ صحت یاب کیسوں کی تعداد ریکارڈ درج کر لی گئی اور مسلسل جموں کشمیر میں گزشتہ 24میں گھنٹوں کے دوران 1053مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت ہوئے ۔ اسی دوران جموں کشمیر میں مزید 878افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی مثبت معاملات کی تعداد80ہزارکے نزدیک پہنچ گئی ہے ۔ تازہ مثبت معاملات میں کشمیر میں 422اورجموں سے 456نئے کیس درج کئے گئے ۔
واپس کریں