دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم عمران خان نے '' سیاسی رہنمائوں کے خلاف سنگین الزامات میں ' ایف آئی آر' پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔فواد چودھری
No image اسلام آباد ۔ محمد نواز شریف اور ویر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سمیت مسلم لیگ (ن) کے متعدد مرکزی رہنمائوں کے خلاف سنگین الزامات میں مقدمے کے اندراج پر وفاقی وزیر فواد چودھری نے حکومت کی طرف سے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ''وزیر اعظم کو اس ' ایف آئی آر 'کا کوئی علم نہیں تھا، جب میں ان کے علم میں لایا کہ اس طرح ایک ' ایف آئی آر' ہوئی ہے جس میں نواز شریف اور دیگر لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے، انھوں نے شدید ناپسندیدگی کا ااظہار کیا ، ہو سکتا ہے کسی نے کاروائی ڈالنے کیلئے ایسا کیا ہو، دیکھتے ہیں۔''
ان سیاسی شخصیات کے خلاف گمراہ کن اور شرانگیز لغو الزامات میں 'ایف آئی آر' کے اندراج کے اقدام کے خلاف وسیع پیمانے پہ مذمت کی جا رہی ہے۔بالخصوص آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے خلاف اس ' ایف آئی آر ' میں نام درج کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اس طرز عمل کو سراسر کو کشمیریوں کی توہین اورپاکستان کی وسیع تر مفادات کو پس پشت ڈالنے کے مترادف قراردیا جارہا ہے۔اسی حوالے سے معروف صحافی حامد میر نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پہ کہا کہ ''وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو یہ اعزاز مل گیا ہے کہ انکے دور میں پنجاب پولیس نے ریاست جموں و کشمیر کے منتخب وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا ہے اس ایف آئی آر کے ذریعہ دنیا بھر میں کشمیر پر پاکستان کے روائتی مقف کا مذاق اڑایا گیا۔'' وفاقی وزیر فواد چودھری نے حامد میر کی اسی ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے اس معاملے پہ بیان دیا۔
واپس کریں