دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
چھوٹے ذہن کے متعصب لوگوں کی نفرت بھری سیاست، ' ایف آئی آر' کے اندراج پہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا ردعمل
No image آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے اپنے اور مسلم لیگ(ن) کے دیگر مرکزی رہنمائوں کے خلاف لغو الزامات میں' ایف آئی آر' درج کئے جانے کے اقدام پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خوش ہورہا ہوگا کہ تقریبا پورا پاکستان ہی '' چھوٹے ذہن ''کے متعصب لوگوں کی بدولت اس کا "ایجنٹ" بن گیا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے ردعمل میں ایک بیان میں کہا کہ چھوٹے دماغ رکھنے والے متعصب لوگوں کو اس بات کا کم ہی احساس ہو گا کہ ان کی نفرت سے بھری سیاست کے کیا نتائج نکلیں گے۔راجا فاروق حیدر نے کہا کہ بطور ایک بھارت مخالف کشمیری، اب انہیں اپنے مستقبل کی فکر لگ گئی ہے۔
واپس کریں