ہیپاٹائٹس سی کا وائرس دریافت کرنے پر طب کا نوبل انعام تین محققین کے نام
No image اسٹاک ہوم۔ میڈیکل کا نوبل انعام اس سال ہیپا ٹائٹس سی وائرس دریافت کرنے پر امریکہ اور برطانیہ کے تین افراد کو دیا جائے گا۔طب اس سا ل کا نوبل انعام دو امریکی محققین ہاروی آلٹر اور چارلس رائس اور ان کے برطانوی ساتھی مائیکل ہاٹن کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسٹاک ہوم میں نوبل کمیٹی نے بتایا کہ ان محققین کو یہ اعزاز ہیپاٹائٹس سی وائرس کی دریافت پر دیا گیا ہے، جس کی بدولت ہیپاٹائٹس سی کا علاج ممکن ہوا۔ طب کے اس اعلی ترین ایوارڈ کے ساتھ دس ملین سویڈش کرونے کی رقم بطور انعام بھی دی جاتی ہے۔ جو تقریبا 9 لاکھ پچاس ہزار یورو کے برابر بنتی ہے۔
واپس کریں