مقبوضہ کشمیر کے نوشہرہ سیکٹر میں گولہ باری کے تبادلے میں بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ افسر ہلاک
No image سرینگر۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کی لائین آف کنٹرول پر گولہ باری کے تبادلے میں بھارتی فوج کا ایک مورچہ تباہ اور ایک جونیئر کمیشنڈ افسر ہلاک ہو گیا۔بھارتی فوج نے صحافیوں کو بتایا کہ نو شہرہ سیکٹر میں بابی کھوری کے مقام پر سرحد پار سے کی گئی شلنگ کے نتیجے میں ایک فوجی پکٹ زد میں آگیا جس میں ایک جونئیر کمشنڈ افسر ہلاک ہوگیا۔کنٹرول لائین پر پاکستان اور بھارت کی فوجوں کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے واقعات میں تیزی آتی جا رہی ہے۔
واپس کریں