دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
غداری،بغاوت کے لغو الزامات میں مقدمہ درج کرانے والا ' پی ٹی آئی' کا مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والا نکلا
No image لاہور۔ سابق وزیراعظم نوازشریف ،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور مسلم لیگ(ن) کے دیگر مرکزی رہنمائوں کے خلاف غداری اور بغاوت کے مقدمے کا مدعی بدر رشید ہیرا ' پی ٹی آئی ' سے تعلق رکھنے والا اورمجرمانہ ریکارڈ کا حامل نکلا جس کے خلاف مختلف سنگین الزامات میں مقدمات درج ہیں۔
پولیس کے مطابق بدر رشید ہیرا پر اقدام قتل، ناجائز اسلحہ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج ہیں جن میں اقدام قتل کے مقدمات تھانا شاہدرہ جب کہ ناجائز اسلحہ کا مقدمہ تھانا شرقپور میں درج ہے۔پولیس کے مطابق ہ بدر رشید کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور پولیس سے دست درازی کا مقدمہ تھانا پرانی انارکلی میں درج ہے۔ بدر رشید ہیرا تحریک انصاف کی جانب سے یوسی چیئرمین کا الیکشن بھی لڑچکا ہے اور بعض مقدمات میں گرفتار بھی ہوا۔
بدر رشید خان ہیرا پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ راوی ٹائون کا صدر ہے اور اس کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ساتھ ملاقاتوں کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔
واپس کریں