دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سمیت مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کے خلاف بغاوت کا مقدمہ ایک بیوقوفانہ عمل۔مشتاق منہاس
No image باغ۔مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات،سیاحت،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ تین مرتبہ ملک کے منتخب وزیراعظم محمد نواز شریف،محترمہ مریم نواز ،آزادکشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سمیت مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کے خلاف بغاوت کا مقدمہ ایک بیوقوفانہ عمل ہے۔مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج پر اپنے ردعمل میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ نادان مشیر تحریک انصاف کی حکومت کے لیے جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے منتخب وزیراعظم جنہیں پاکستان کی عوام نے تین مرتبہ بھاری اکثریت سے منتخب کیا کس طرح غداری کا مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نااہل اور نالائق تحریک انصاف حکومت کے نادان مشیر ملک کو عدم استحکام اور اداروں کو بدنام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ایسے اوچھے اقدامات کے ذریعے اداروں کی کوئی خدمت نہیں کی جا سکتی اور نہ ملک کو کوئی فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کو مقدمے میں شامل کر کے کشمیری عوام کو کیا پیغام دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کشمیری عوام کی دلوں کی دھڑکن راجہ فاروق حیدر قائد پاکستان محمد نواز شریف کے جانثار ساتھی ہیں جو مسلم لیگ ن کے نظریے کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے اسکو کمزور کرنے کی کوششوں کا مطلب پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو اسوقت یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے.۔
واپس کریں