دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پہ بھارتی خاتون 1.9 ملین پانڈبرآمد ہونے پہ گرفتار
No image لندن۔ برطانوی دارلحکومت لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پہ ایک انڈین خاتون کوسوٹ کیسوں میں بھرے 1.9 ملین پانڈ(2.44 ملین امریکی ڈالر ) کی رقم لیجانے کی کوشش میں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔تارا ہینلن نامی30 سالہ خاتون ہیتھرو سے ایک کمرشل فلائٹ کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں دبئی کے لیے پرواز کرنا چاہتی تھی۔اس انڈین خاتون کے پانچ سوٹ کیس نوٹوں سے بھرے ہوئے تھے۔برطانوی بارڈر سیکورٹی فورس نے اس خاتون کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزم میں مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا۔
واپس کریں