دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنمائوں کے خلاف غداری،بغاوت کے مقدمے کی تفتیش کے لئے' جے آئی ٹی' کا قیام
No image لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت مسلم لیگ(ن) کے متعدد مرکزی رہنمائوں کے خلاف غداری،بغاوت کے مقدمے کی تفتیش کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔'جے آئی ٹی' کی تشکیل سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ اپوزیشن رہنمائوں کے خلاف اس مقدمے میں حکومت کا ہاتھ ہے۔واضح رہے کہ غداری،بغاوت کے الزام میں مقدمہ حکومت کی طرف سے ہی درج کیا جا سکتا ہے نہ کہ کسی شہری کی طرف سے۔ اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنمائوں، جن میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان بھی شامل ہیں ،کے خلاف غداری،بغاوت کے الزامات میں مقدمے کی تحقیقات کے لئے قائم کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کی سربراہی میں معاملے کی تفتیش کرے گی جب کہ ٹیم میں چار افراد شامل ہیں جن میں ڈی ایس پی محمد غیاث، انسپکٹر طارق الیاس کیانی اور سب انسپکٹر شبیر اعوان بھی شامل ہیں۔
یہ مقدمہ ایک شہری بدر رشید کی جانب سے نواز شریف سمیت 42 ن لیگی رہنمائوں کے خلاف درج کرایا گیا تھا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر اور 3 سابق جرنیل بھی نامزد کیے گئے ہیں۔ ملک کے سینئر اپوزیشن رہنمائوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے والا بدر رشید پی ٹی آئی کا تنظیمی عہدیدار ہے جس کی سیاسی شخصیات کے ساتھ تصاویر بھی سامنے آئی تھیں۔بدر رشید کا مختلف تھانوں میں بھی کریمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے جب کہ حکمران 'پی ٹی آئی 'نے بدر رشید سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
واپس کریں