دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں مزید11افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق
No image مظفر آباد۔ آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، 40افراد صحت یاب ہوئے ہیں 286افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 8 کا تعلق میرپور،1بھمبر اور 2کا تعلق پونچھ سے ہے۔ محکمہ صحت کی جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں اب تک51783افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور2991افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے2500افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ414مریض زیر علاج ہیں اور 77مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 26کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،18کاپونچھ،08کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 6کاتعلق میرپور،07کابھمبر،6کا کوٹلی اور 1کا حویلی سے ہے۔
واپس کریں