دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اپوزیشن گلگت بلتستان الیکشن متنازع بنانے والوں کا ساتھ نہ دے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
No image ملتان۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے '' اے ایف ٹی ایف'' کے 27 میں سے 21 نکات پرعملدرآمد کرلیا ہے، '' اے ایف ٹی ایف'' پر پاکستان کی پیشرفت بہترین ہے۔شاہ محمود قریشی نے ملتان میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن جلسوں اور جلوسوں سے اپنے خلاف احتساب کے عمل سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے، ، قوم جانتی ہے معاشی بدحالی کا ذمہ دارکون ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن گلگت بلتستان الیکشن متنازع بنانے والوں کا ساتھ نہ دے، امید ہے اپوزیشن اپنے رویے اورفیصلوں پرنظرثانی کرے گی۔
واپس کریں