آزادکشمیر، مزید 73 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق،کل مریض3118، کل 78مریض جاں بحق
No image مظفر باد۔ آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 73 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی،18افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور 483 افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 61 کا تعلق مظفرآباد،4 کا کوٹلی ،4 کا میرپور ،2 کا باغ ،1 کا پونچھ اور 1 کا ہٹیاں بالا سے ہے ۔ آزادکشمیر میں اب تک52800افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور3118فراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے2524افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ516 مریض زیر علاج ہیں اور 78مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 26کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،18کاپونچھ،09کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 6کاتعلق میرپور،07کابھمبر،6کا کوٹلی اور 1کا حویلی سے ہے۔
محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے2524افرادمیں سے مظفرآباد سے780،جہلم ویلی55،نیلم 48،پونچھ سے372،باغ سے160،حویلی23، دھنوتی69،میرپور478،بھمبرسے266جبکہ کوٹلی سے255مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے516 مریضوں میں سے478مر یضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ38مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 19، سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 3،ڈی ایچ کیو باغ میں 1،ڈی ایچ کیو میرپور میں 6،نیوسٹی ہسپتال میرپورمیں 8اور ڈی ایچ کیو بھمبر میں 1 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق48492 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔
واپس کریں