دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر ، گریز میں آگ سے12 مکان خاکستر، 15کنبے ہوئے بے گھر
No image سرینگر۔گریز بانڈی پور ہ میں رات کے وقت آگ لگنے سے کم سے کم 12رہائشی مکانات خاکستر ہوئے جس کے نتیجے میں 15کنبے اپنے آشیانوں سے محروم ہوئے جبکہ ایک کی اس بھیانک واردات میں 28بھیڑ بکریاں زندہ جل کر ہلاک ہوچکی ہے ۔ آگ کے شعلے دور دور سے دکھائی دے رہے تھے ۔ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی قصبہ گریز کے بڈاب تلیل میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات کو گائوں کے ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کے دیگر مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 12رہائشی مکانات اور متعدد گائوں خانے آگ کی لپیٹ میں آئے جس کی وجہ سے مکانوں میں موجود تمام سازوسامان جس میں بستر، کپڑے، زیورات، نقدی، برتن اور دیگر قیمتی اشیا راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ۔ آگ جونہی نمودار ہوئی تو آس پاس کے لوگوںنے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں کیامیاب نہیں ہے۔آگ سے قریب 28بھیڑ بکریاں زندہ جل کر لقمہ اجل بن گئیں۔
واپس کریں