دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر سید جعفر شاہ کورونا سے وفات پا گئے
No image اسلام آباد۔ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کے صدر سید جعفر شاہ کورونا کے باعث اسلام آباد کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں وفات پا گئے۔ ان کی عمر 75 سال تھی۔ گزشتہ 2 دنوں سے ان کی صحت خراب ہونا شروع ہوئی ، کورونا وائرس نے ان کے دل اور پھیپھڑوں کو متاثر کردیا تھا۔ سید جعفر شاہ کینسرسے صحت یاب ہوئے تھے۔ ان کی میت کو گلگت بلتستان لے جایا جائے گا، جہاں انہیں آبائی قبرستان میں دفنایا جائے گا۔ سید جعفر شاہ 3 بار شمالی علاقہ جات کونسل کے رکن منتخب ہوئے تھے، انہوں نے 80 کی دہائی میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، 2012 سے 2015 تک پارٹی کے صدر رہے تھے جبکہ 2012 سے 2016 تک گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ میں جج بھی رہے۔جج کے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد انہیں 2019 میں گلگت بلتستان میں پارٹی صدر بنادیا گیا تھا۔ جعفر شاہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار تھے اور وزیراعلی کے لیے پارٹی کے امیدوار بھی تھے۔
واپس کریں